Sep ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • دعا میں عمومیت کا فائدہ

عن رَسُولُ اللَّهِ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم: 

إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلْيَعُمَّ فَإِنَّهُ أَوْجَبُ لِلدُّعَاءِ۔
ترجمہ:
تم میں سے جب کوئی دعا کرنا چاہیے تو اسکو چاہیے کہ عمومیت کے ساتھ دعا کرے کیونکہ عمومی دعا جلد قبول ہوتی ہے۔
عمومیت کے ساتھ دعا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان جب اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں اپنی حاجات پیش کرنا چاہے تو اسے اپنے عزیز واقارب، دوستوں اور تمام مومنین و مومنات کیلئے بھی دعا کرنی چاہیے کیونکہ خداوند متعال عمومی دعا کو جلد قبول فرماتا ہے۔
اصول الكافي، كتاب الدعاء، باب العموم في الدعاء، ح1.

ٹیگس