Oct ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران پاکستان دوستی انجمن کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

ایران پاکستان دوستی انجمن نے اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

ایران پاکستان دوستی انجمن کی پہلی نشست جمعرات کو شہر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر محمد رضاناظری نے بھی شرکت کی ۔لاہور میں ایران کے قونصلر جنرل محمد رضا ناظری نے ایران پاکستان دوستی انجمن کی نشست میں اپنے خطاب میں انجمن دوستی کی تشکیل کو ایران پاکستان تعلقات کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ ایران پاکستان دوستی انجمن، ایک عوامی اور غیرسرکاری انجمن کی حیثیت سے اپنے اراکین کی صلاحیتوں اور گہرے تجربات کے پیش نظر ثقافتی، اقتصادی اور اعلی تعلیمی سطح پر باہمی تعلقات میں فروغ کا باعث ہوگی ۔ پاکستان کی سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی شخصیات نے بھی ایران پاکستان دوستی انجمن کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مختلف میدانوں میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں فروغ کا باعث قرار دیا ۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی رکن اسمبلی سمیرا احمد نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کے لئے اس طرح کی انجمن کی تشکیل ناقابل اجتناب ہے۔ سمیرا احمد نے کہا کہ ایران کی ہزار سالہ تاریخ اور اس کی مالا مال ثقافت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور پاکستان ، دوست اور پڑوسی ملک ایران کے ساتھ ثقافتی اور علمی تبادلے کا خواہشمند ہے۔واضح رہے کہ ایران پاکستان دوستی انجمن ، پنجاب اسمبلی کے ممبران اور پاکستان کی علمی و ثقافتی شخصیات پر مشمتل ہے۔

ٹیگس