Oct ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • اٹلی کے ریلیجن ٹوڈے فلم فیسٹیول میں ایرانی فلم، کلاس رانندگی کو بہترین فلم کا انعام

اٹلی کے ریلیجن ٹوڈے فلم فیسٹیول میں ایرانی فلم، کلاس رانندگی، یعنی ڈرائیونگ کلاس ، کو بہترین فلم کا انعام دیا گیا ہے

ارنا کے مطابق ایران کی خاتون فلم ڈائریکٹر مرضیہ ریاحی کو شارٹ فلم کلاس رانندگی، یعنی ڈرائیونگ کلاس کو اٹلی کے ریلیجن ٹوڈے فلم فیسٹیول کے پہلے انعام کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔اس فلم میں، ایک چھوٹی سے کار میں بہت ہی خوبصورت دنیا کی عکاسی کی گئی ہے۔اٹلی کے اس فلم فیسٹیول میں ایرانی فلم ساز یاسر طالبی کی ڈاکیو مینٹری فلم، دلبند کو خواتین کے نقطہ نگاہ کے شعبے کا انعام دیا گیا ہے۔ڈاکیو مینٹری فلم دلبند میں، فیروزہ نام کی ایک ایسی تراسی سالہ ماں کی تنہائی کی، سخت مگر شیریں زندگی کی عکاسی کی گئی ہے، جو شمالی ایران کی البرز پہاڑیوں کے علاقے میں زندگی گزارتی ہے ۔اٹلی میں ریلیجن ٹوڈے نامی فلم فیسٹیول دو اکتوبر کو شروع ہوا اور بدھ کی شام تقسیم انعامات کے بعد اپنے اختتام کو پہنچا۔اس فیسٹیول کا مقصد مختلف مذاہب اور عقیدے کے لوگوں میں قریب اور آشتی کو فروغ دینا بتایا گیا ہے۔