Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • حسینیو! محرم آن پہنچا ہے! ۔ پوسٹر

اس سال عالمی وبا کورونا کے پیش نظر محرم میں عزاداری اور سوگراری کے طور طریقے ضرور بدل گئے مگر دلوں کی بے قراری، تڑپ اور حسینی حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

آج دنیا شمع حسینی کے گرد پروانوں کی صورت محو طواف ہے، ان کا یہ طواف، ’’بہارِ مہدوی‘‘ کی نوید سناتا ہے! اس سال عالمی وبا کورونا کے پیش نظر محرم میں عزاداری اور سوگراری کے طور طریقے ضرور بدل گئے مگر دلوں کی بے قراری، تڑپ اور حسینی حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اس سال محرم کے انتظار میں دل یوں دھڑک رہا ہے گویا سینے سے باہر نکل کر خود کربلا جا پہونچے گا!

پیغمبرِ صداقت حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تھا کہ قتل حسین (ع) کو لے کر مومنین کے دلوں میں ایسی حرارت پائی جاتی ہے جو کبھی ٹھنڈی نہیں ہو سکتی۔

جی ہاں یہی وہ حرارت ہے جو انسانیت کی ضمانت ہونے کے ساتھ ساتھ ایمان کو بھی جلا بخشتی ہے۔

آج وہی حرارت دلوں کی دھڑکن کے ساتھ سینوں میں موجود ہے۔ بقول شاعر کے کہ:

’’نامِ    شبیر   پہ   بے   ساختہ   گریہ   ہونا 

بعد کلمے کے یہ ایماں کا نشاں اور بھی ہے

ٹیگس