Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • ایک جیسا برتاؤ

النَّبيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَ آلِه نَظَرَ اِلي رَجُلٍ لَهُ ابْنانِ فَقَبَّلَ اَحَدَهُما وَ تَرَكَ الآخَرَ. فَقالَ رسول الله صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَآلِه فَهَلّا ساوَيْتَ بَيْنَهُما؟

ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بارگاہ میں اپنے دو بچوں کے ساتھ شرفیاب ہوا اس نے اپنے ایک بیٹے کو چوما مگر دوسرے کو نہیں چوما۔

 اس کے اس برے برتاؤ کو دیکھ کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کیوں دونوں بچوں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ نہیں کرتے؟

 تمام بچوں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کرنا چاہیئے تاکہ کسی بچے کو احساس کمتری نہ ہو۔

حوالہ:

مــــكـــــارم الـــاخــــــلاق، صـــ 113

ٹیگس