Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran

سحر عالمی نیٹ ورک کی جانب سے شہادت فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں-

آٹھ ربیع الاول سنہ ۲۶۰ ہجری کو عراق کے شہر سامرا میں فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت واقع ہوئی۔

 آپ نے انتہائی سخت حالات میں دین الہی اور احکام اسلامی کو لوگوں تک پہنچایا اور دین کی راہ میں پیدا کئے جانے والے شبہات کو برطرف کیا-

آپ نے لوگوں کو حضرت امام مہدی (عجل) کی غیبت کے دور میں اسلام پر باقی رہنے کے طریقے بیان کرتے ہوئے زمانہ غیبت کے لئے لوگوں کے ذہنوں کو بھی پوری طرح آمادہ کیا-

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام  کو بچپن میں ہی عباسی حکمرانوں کے دباؤ اور ظلم و جبر کی وجہ سے اپنے والد بزرگوار امام علی نقی علیہ السلام کے ساتھ عراق کے شہر سامرا ہجرت کرنا پڑی اور اس شہر میں تیرہ سال قیام کے دوران آپ نے اپنے والد بزرگوار سے کسب فیض کیا۔

 آپ نے اپنے والد بزرگوار کی شہادت کے بعد  مسلمانوں کی ہدایت و امامت کی ذمہ داری سنبھالی۔

 حضرت امام حسن عسکری کا دور عباسی حکمرانوں کی سیاسی و فوجی طاقت کے عروج کا دور تھا۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی عمر مبارک صرف اٹھائیس سال تھی جن میں سے کئی سال آپ نے جلاوطنی اورعباسی حکمرانوں کے قید خانے میں گزارے لیکن اس کے باوجود آپ نے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور مسلمانوں کی ہدایت و رہنمائی کا کام بطریق احسن انجام دیا اور بہت سے مسلمان دانشوروں کی تربیت کی۔ 

رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں امام حسن عسکریہ علیہ السلام کی اہمیت
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرماتے ہیں کہ
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے سامراء جیسے شہر میں رہ کر جو کہ ایک قید کی مانند تھا، شیعیت کی ترویج کے لئے بہت ہی عظیم کام انجام دیا تھا، امام نے ایک عظیم نیٹ ورک بنایا تھا جس کے ذریعے دینیات کے ساتھ ساتھ علوم اسلامی کی کھل کر تبلیغ ہو رہی تھی، یہ صرف اس بات تک ہی محدود نہيں تھا کہ آپ روزہ، نماز، طہارت اور نجاسات پر پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے تھے بلکہ عہدہ امامت کو اسی معنی میں جس معنی میں امامت کو ہونا چاہئے، قائم رکھا تھا... آپ امت سے پوری طرح وابستہ رہے۔
 امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیاسی روش میں سب سے اہم مسئلہ نظام مرجعیت کو عوام کے درمیان پہنچانا تھا اور دور غیبت کبری میں فقیہ کی حکومت کو عملی جامہ پہنانا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی
 

امام عسکریؑ جوانوں کے لیے نمونہ عمل/ ولی امرِ مسلمین
 

حدیث امام حسن عسکری علیہ السلام

"جو شخص اپنے بھائی کو خاموشی کے ساتھ نصیحت کرے تو گویا اس نے اسے آراستہ کیا اور جس

نے دوسروں کے سامنے اس کو نصیحت کی گویا اس نے اسے بدشکل بنادیا"

 

 

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی زندگی پر طائرانہ نظر
( یہاں کلک کریں )

مصباح الہدی - شہادت فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی پروگرام

تمام لوگوں میں مجاہد ترین شخص وہ ہے جو گناہ کو ترک کر دے" ۔"
امام حسن عسکری علیہ السلام
بحار الانوار، جلد78، صفحہ 373۔


زیارت امام حسن عسکری علیہ السلام ۔آڈیو

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی چند نصیحتیں

 

ٹیگس