Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • غذاؤں میں گوشت کو ترجیح دیں اور فائدے دیکھیں!!!

ایک نئی طبی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غذا میں گوشت کی جگہ صرف سبزیوں کو ترجیح دینے والے افراد میں ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

ایک طویل المعیاد طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی۔

مذکورہ تحقیق میں 55 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی غذائی عادات کا تجزیہ کرنے کے بعد دریافت کیا گیا کہ مچھلی اور سبزیوں تک محدود رہنے والے افراد میں ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ میں کم مگر نمایاں اضافہ ہوتا ہے جبکہ صرف سبزیاں کھانے والے لوگوں میں یہ خطرہ 43 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق کا آغاز 1993 میں ہوا تھا اس کے لیے 29 ہزار 380 افراد گوشت کھانے والے، 8 ہزار ایسے افراد جو گوشت تو نہیں کھاتے مگر مچھلی کو پسند کرتے تھے، ساڑھے 15 ہزار افراد سبزیاں کھانے والے جبکہ 2 ہزار ایسے رضاکار تھے جو سبزیاں کھاتے تھے مگر دودھ سے بھی دور رہتے تھے۔

ان افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ اوسطاً 18 سال تک کیا گیا اور ان میں ہڈیوں کے فریکچر کے کیسز کو دیکھا گیا۔

تحقیق کے دوران 3 ہزار 931 فریکچر کے کیسز رپورٹ ہوئے اور دریافت کیا گیا کہ گوشت سے دور رہنے والوں میں یہ شرح سب سے زیادہ تھی، خاص طو پر کولہے، ٹانگوں، ہاتھوں، ٹخنووں، پسلیاں اور دیگر اہم جسمانی مقامات پر اس سے اثرات زیادہ مرتب ہوئے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں ہیں جن کی بنیاد پر حتمی طور پر کہا جا سکے کہ آخر یہ غذائیں فریکچر کا خطرہ کیوں بڑھاتی ہیں، مگر یہ واضح ہے کہ گوشت کھانے والوں میں یہ خطرہ سبزی پسند کرنے والوں کے مقابلے میں 1.3 گنا کم ہوتا ہے۔

ٹیگس