Nov ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • کوویڈ-19 سے بچنے کے لئے ماسک کیوں ضروری ہے؟

امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس ماسک نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ- 19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

مایو کلینک کی تحقیق میں مختلف فاصلوں سے منہ یا ناک سے خارج ہونے والے ذرات کی مقدار کی جانچ پڑتال فیس ماسک یا اس کے بغیر کی گئی۔

مایو کلینک نے یہ تحقیق اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ 3 فٹ کی سماجی دوری اس بیماری کے بچاؤ کے لیے مددگار ہے مگر 6 فٹ کا فاصلہ زیادہ مثالی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی جانچا گیا کہ فیس ماسک کتنے موثر طریقے سے ہوا میں موجود وائرل ذرات کی مقدار کو بلاک کرسکتے ہیں۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ منہ یا ناک سے خارج ہونے والے یہ ذرات ہی اس وائرس کی ایک سے دوسرے فرد میں منتقلی کا مرکزی ذریعہ ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایک فٹ کے فاصلے پر موجود دونوں افراد نے ماسک نہ پہنے ہوے ہوں تو پھر وائرل ذرات سے کوویڈ- 19 کا خطرہ سوفیصد تک ہوتا ہے، جو 3 فٹ دوری سے 17 فیصد تک لایا جاسکتا ہے جبکہ 6 فٹ دوری پر یہ خطرہ 3 فٹ رہ جاتا ہے تاہم جب دونوں افراد نے ماسک پہنا ہو تو ایک فٹ کی دوری سے بھی یہ خطرہ 0.5 فیصد سے بھی کم ہوتا ہے یعنی نہ ہونے کے برابرہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فیس ماسک اور سماجی دوری کے ساتھ وائرس سے بچنے کے لیے دیگر موثر طریقوں میں اکثر ہاتھ دھونا، کھانے سے قبل اور بعد یا ماسک اتارنے کے بعد ہاتھ دھونا یا ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال قابل ذکر ہیں۔

ٹیگس