Jan ۲۳, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کرنے کے بعد آل راﺅنڈر کپتان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔

زمبابوے کی ٹیم کے انتیس سالہ کپتان ایلٹن چگمبرا نے سینئر کھلاڑی کے طور پر ٹیم کے ساتھ کھیلنے کی خواہش ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یہ استعفیٰ دینے کا بہترین وقت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹیگس