Mar ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پہلا سیمی فائنل: کیویز کا مقابلہ انگلینڈ سے

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکے تک پہنچنے کی یہ جنگ نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ پر لڑی جا رہی ہے۔

- ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے گروپ میچوں میں اب تک سب سے اچھی کارکردگی نیوزی لینڈ کی ہی رہی، گروپ ٹو سے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی اس ٹیم نے اپنے چاروں حریفوں منجملہ میزبان ہندوستان، آسٹریلیا، پاکستان اور بنگلادیش کو شکست دی۔

دوسری جانب گروپ ون سے نمبر دو پر رہنے والی انگلینڈ کی ٹیم بھی اچھی فارم میں ہے، اگر پچھلے میچوں کی طرح اُن کے اسٹار کھلاڑی جو روٹ کا بلا چل گیا تو حریف ٹیم کا چل چلاؤ ہو جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ہندوستان کے وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

ٹیگس