Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران میں امن قالین کی بنائی کا آغاز

پندرہ ایرانی قالین بافوں نے امن قالین کی بنائی کا کام شروع کر دیا۔

امن قالین کی رونمائی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کریں گے۔

امن کے قالین کی تیاری میں پندرہ ایرانی قالین باف حصہ لے رہے ہیں۔ بارہ اور سولہ میٹر کے دو حصوں پر مشتمل یہ قالین سفید اور سبز رنگ کے اون سے بنا جا رہا ہے۔

قالین کے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ امن قالین میں اٹھائیس ملین گرہیں لگائی جائیں گی اور اس پر امن کے علامت کے طور پر ایک سو چھیانوے کبوتر بنے ہوں گے جنہوں نے اپنے منہ میں زیتون کی شاخ لے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قالین پر دنیا کی ایک سو پانچ زبانوں میں لفظ امن لکھا ہو گا۔

امن قالین کی رونمائی رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں کی جائے گی۔

ٹیگس