Jun ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران پانچویں بار فری اسٹائل کشتی کا چمپیئن بن گیا

ایران کی قومی ریسلنگ ٹیم نے مسلسل پانچویں بار فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلے جیت لیے۔

لاس اینجلس میں ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے عالمی کپ کے فائنل مقابلوں میں ایران کی قومی ریسلنگ ٹیم نے روسی ٹیم کو پانچ تین سے شکست دے دی۔ روسی ٹیم کو شکست دینے سے پہلے ایران کی قومی ریسلنگ ٹیم ،امریکی ٹیم کو شکست دیکر فائنل میں پہنچی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے قومی ریسلنگ ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صدر حسن روحانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ قومی ریسلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے امریکہ میں ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں تمام حریفوں کو شکست دیکر اور ایران اسلامی کا پرچم بلند کرکے ایرانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

ایران کے وزیر کھیل محمود گودرزی نے بھی ایران کی قومی ریسلنگ ٹیم کو اس جیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ایران کی قومی رسیلنگ ٹیم نے مسلسل پانچویں بار کشتی کے عالمی مقابلوں میں چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایران کی قومی ریسلنگ ٹیم گیارہ بارعالمی کپ میں دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

ٹیگس