Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • دشمن صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں سے کھیلنے سے انکار پر ایرانی کھلاڑیوں کی قدردانی

ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے اسرائیلی کھلاڑیوں سے کھیلنے سے انکار کرنے سے متعلق ایرانی کھلاڑیوں کے شائستہ اقدام کی قدردانی کی ہے۔

ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصرابو شریف نے تہران میں بہترین کھلاڑیوں کی قدردانی سے متعلق سولہویں کانفرنس میں کہا کہ یقینا جو لوگ اسرائیل کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ اس کے مقابلے میں ضرور کامیاب ہوں گے اور ایسے لوگ حقیقی طور پر قدردانی کئے جانے کے لائق ہیں۔

ابو شریف نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت، سیاسی، اخلاقی اور انسانی نقطہ نظر سے فلسطین میں سب سے بڑا انسانی المیہ جنم دے کر بہت بڑی تعداد میں مظلوم لوگوں کے بے گھر ہونے کا باعث بنی ہے اور یہ کہ ہر حریت پسند انسان کو چاہئے کہ سرزمین فلسطین کی امنگوں کی حمایت کرے۔

واضح رہے کہ فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کرنے والے ایسے بہترین اور جوانمرد کھلاڑیوں کی، کہ جنھوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران بین الاقوامی مقابلوں میں صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا ہے، قدردانی کئے جانے کے لئے یہ کانفرنس، منگل کی رات مختلف حکام و شخصیات اور کھیل حکام کی شرکت سے تہران میں منعقد ہوئی۔

ٹیگس