Jul ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran

ایرانی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیت، فلم ساز و ہدایت کار عباس کیا رستمی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔

تہران کے خیابان حجاب پر عباس کیا رستمی کی نماز جنازہ میں مختلف فنکاروں اور ادبی شخصیات کے علاوہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نیز عام لوگوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عباس کیارستمی پیر کے روز پیرس میں انتقال کرگئے تھے اور جمعے کے روز ان کی میت تہران منتقل کی گئی تھی۔

عباس کیارستمی کو ان کی وصیت کے مطابق ان کے آبائی شہر لواسان میں دفن کیا جائے گا۔

عباس کیا رستمی سن انیس سو چالیس میں تہران میں پیدا ہوئے اور انتقال کے وقت ان کی عمر چھیہتر برس تھی۔

انہوں نے فلم انڈسٹری کے تمام شعبوں میں کام کیا وہ متعدد فلموں میں بطور اسکرپٹ رائٹر، پروڈیوسر، ہدایت کار، آرٹ ڈائریکٹر رہے۔

فلم "چیری کا مزہ" اور "دوست کا گھر کہاں ہے" ان کی مشہور فلمیں ہیں۔

انیس سو ستانوے میں ان کی فلم "چیری کا مزہ" کو کین کے فلمی میلے میں گولڈن پام ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ٹیگس