Jul ۱۰, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کی جونیئرکشتی ٹیم ایشیائی چیمپیئن بن گئ

ایران کی جونیئر کشتی ٹیم نے ایشیائی چیمپیئن شپ جیت لی۔

ایران کی جونیئر کشتی ٹیم نے تائیوان میں ہونے والے گریکو رومن کشتی کے ایشیائی مقابلوں میں سونے کے چھے جبکہ چاندی اور کانسی ایک ایک تمغہ حاصل کیا اور تراسی پوائنٹ کے ساتھ سب سے اوپر رہی۔ ایران کی ٹیم کو ان مقابلوں کا چیمپیئن قرار دیا گیا۔

تائیوان میں ہی ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں ایران کی جونیئر ٹیم سونے کے چار جبکہ چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔

فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی کے ایشیائی مقابلے جمعرات کو تائیوان کے شہر تائیچونگ میں شروع ہوئے تھے جو اتوار تک جاری رہے۔

ان مقابلوں میں ہندوستان دوسرے اور قزاقستان تیسرے نمبر پر رہا ہے اور دونوں ملکوں کی ٹیموں نے بالترتیب چوہتر اور ستر پوائنٹ حاصل کیے۔

ٹیگس