Aug ۲۳, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • 21 ویں صدی کی 100 سو بہترین فلموں میں ایرانی فلموں کی دھوم

تازہ ترین جائزے کے مطابق اکیسویں صدی کی سو بہترین اور مقبول فلموں میں تین ایرانی فلمیں بھی شامل ہیں۔

بی بی سی ٹی وی کی جانب سے کرائے جانے والے اس جائزے میں دنیا کے ایک سو ستتر ماہرین اور ناقدین نے اپنی آرا کا اظہار اور اکیسویں صدی میں بنائی جانے والی سو بہترین فلموں کا انتخاب کیا ہے۔

ماہرین کی انتخاب کردہ سو فلموں میں تین ایرانی فلمیں بھی شامل ہیں۔

فلم جدائی کا ایک منظر

اکیسویں صدی کی سو بہترین فلموں کی اس فہرست میں آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی فلم ساز اور ہدایتکار اصغر فرہادی کی فلم جدائی نویں نمبر دکھائی دیتی ہے۔

اصغر فرھادی

ایران ہی کے ایک اور نامور فلم ساز اور ہدایت کار عباس کیا رستمی کی دو فلمیں ٹرو کاپی اور دس بالترتیب چھیالیسویں اور اٹھانویں نمبر ہیں۔

عباس کیا رسمتی کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔

مرحوم عباس کیا رستمی

مرحوم عباس کیا رستمی کی فلم چیری کا مزہ کو کن کے فلمی میلے میں گولڈن پام ایواڑ بھی دیا گیا تھا۔

 امریکی ہدایت کاراور ڈائریکٹر ڈیوڈ لنچ کی فلم مول ہولینڈ ڈرائیو کو اکیسویں صدی کی اب تک کی سب سے بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔ 

ٹیگس