Sep ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • مجید فرزین، اسّی کیلوگرام کی کیٹیگری میں دوسوچالیس کیلوگرام ویٹ اٹھا کر تمام عالمی ریکارڈ توڑدیے اور گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
    مجید فرزین، اسّی کیلوگرام کی کیٹیگری میں دوسوچالیس کیلوگرام ویٹ اٹھا کر تمام عالمی ریکارڈ توڑدیے اور گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

ایرانی ویٹ لفٹر نے ریو دوہزار سولہ پیرا لمپیکس مقابلوں میں سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی-

ریور دوہزار سولہ پیرا لمپیکس دوہزار سولہ میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ایرانی ویٹ لفٹر مجید فرزین، اسّی کیلوگرام کی کیٹیگری میں نو دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں اترے اور دوسوچالیس کیلوگرام ویٹ اٹھا کر تمام عالمی ریکارڈ توڑدیے اور گولڈ میڈل حاصل کرلیا-

فرزین نے پہلے قدم میں دوسوتیس کیلوگرام وزن اٹھایا اور پھر پہلی بار میں نہ صرف اپنے حریفوں سے کافی آگے نکل گئے بلکہ پیرا لمپیک کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا- مجید فر‍زین نے دوسرے مرحلے میں دو سو پینتیس کیلوگرام وزن اٹھا کر دوبارہ  پیرا لمپیک کا ریکارڈ توڑتے ہوئے خود کو پہلے سے زیادہ گولڈ میڈل سے قریب کرنے کی کوشش کی جبکہ تیسرے قدم میں دوسوچالیس کیلوگرام وزن اٹھانے کی درخواست کی اور اس ہدف کو بھی حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر پیرا لمپیک کے ریکارڈ کو اونچا کیا اورساتھ ہی عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا- ان مقابلوں میں مجید فرزین کے چینی حریف نے دوسواٹھائیس کیلو وزن اٹھا کر سیلور میڈل حاصل کیا اور ازبکستانی کھلاڑی بازارف نے دوسو سات کیلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا-

ٹیگس