Oct ۱۶, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  •  ایران 6- تاجیکستان 0،  ایرانی لڑکیوں کی بہترین کارکردگی

ایران کی انڈر نائنٹین وومن فٹبال ٹیم نے وسطی ایشیا کے کپ، کافا میں تاجکستان کو شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

 ازبکستان میں ہونے والے خواتین کے مقابلوں میں ایران کی انڈر نائٹین وومن فٹبال ٹیم نے تاجکستان کی ٹیم کو چھے گول سے شکست دے دی۔ پہلے ہاف میں افسانہ چترنور اور فاطمہ قاسمی نے دو گول اور الہام عنافچہ نے ایک گول سے تاجکستان کو سخت جھٹکا دیا جبکہ دوسرے ہاف کے ستترویں منٹ میں غزالہ صالحی پور نے چھٹا گول مارکر تاجیکستان کا کام تمام کردیا۔ تاجکستان کی ٹیم کوئی بھی گول نہیں کرپائی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی ٹیم نے کرغیزستان کو بھی 4-1 سے ہرا دیا تھا۔ کافا مقابلوں کے تحت ایران کی انڈر نائنٹین وومن فٹبال ٹیم سترہ اکتوبر کو ازبکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ٹیگس