Feb ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • سائیکلینگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کو دوسرا طلائی تمغہ

ہندوستان میں جاری سائیکلینگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کے سائیکلیسٹ محمد دانشور نے بھی طلائی تمغہ حاصل کیا ہے

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ سائیکلینگ کے ایشیائی مقابلوں کے تیسرے روز ایران کے سائیکلیسٹ محمد دانشور نے ٹائم ٹریل مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے  - ایرانی سائیکلیسٹ محمد دانشور نے ایک کلومیٹر کے ٹائم ٹریل مقابلوں میں جو نئی دہلی میں جاری ہیں ایران کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کیا - سائیکلینگ کے سینتیسویں ایشیائی مقابلے نئی دہلی میں ہو رہے ہیں  - ایران کی  ٹیم اپنے بیس کھلاڑیوں کے ہمراہ ان مقابلوں میں شریک ہے - بدھ کو بھی ایک ایرانی کھلاڑی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا

ٹیگس