Feb ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • عالمی فجر فلم فیسٹول ختم، کرسٹل سیمرغ ایوارڈ تقسیم

تہران میں پینتسویں عالمی فجر فلم فیسٹول میں ایرانی فلموں کا ایونٹ ختم ہوگیا ہے۔

پینتیسویں عالمی فجر فلم فیسٹول کی اختتامی تقریب جمعرات کی رات تہران کے میلاد ٹاور میں منعقد  ہوئی جس میں مختلف فلموں کو کرسٹل سیمرغ ایوارڈ سے نوازا گیا۔جیوری کمیٹی نے مختلف فلموں کے درمیان ہونے والے سخت مقابلے  کے دوران، ہدایت کار سید محمود رضوی کی فلم آدھے دن کی کہانی کو کرسٹل سیمرغ ایوارڈ دیا۔بہترین اداکار کے لیے کرسٹل سیمرغ ایوارڈ فلم فراری میں مرکزی کردار ادا کرنے والے محسن تابندہ کو دیا گیا۔اداکارہ لیلا حاتمی اور مریلا زارعی نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ جیوری کیمٹی نے اس سال بہترین اداکاراؤں کے لیے دو کرسٹل سیمرغ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔پینتسویں عالمی فجر فلم فسیٹول میں ایرانی فلموں کے ایونٹ کا آغاز اٹھائیس جنوری دوہزار سترہ کو ہوا تھا اور جمعرات نو فروری کو ختم ہوگیا۔عالمی فجر فلم فیسٹول کا بیرونی فلموں کا ایونٹ آئندہ ماہ منعقد ہوگا۔

ٹیگس