Feb ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • قومی کشتی ٹیم کو صدر ایران کی مبارک باد

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں کامیابی پر ایران کی کشتی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعے کی شب اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ یہ کامیابی ایرانی کھلاڑیوں کی توانائیوں اور شائستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی ہے کہ ایرانی کھلاڑی، کھیلوں اور دوسرے میدانوں میں وطن کی کامیابی کے جھنڈے گاڑتے رہیں گے۔
ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی کشتی کے عالمی مقابلوں میں کامیابی پر قومی کشتی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں جمعے کی رات ختم ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے عالمی کپ کے فائنل میں ایران نے امریکہ کو آٹھ میں سے پانج مقابلوں میں شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی-

فائنل میچ میں مختلف وزن میں آٹھ مقابلے ہوئے جن میں سے پانچ میں ایران نے کامیابی حاصل کی اور امریکہ نے تین مقابلے جیتے- اس طرح ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے عالمی کپ، ایک بار پھر جیت لیا-

کرمانشاہ کے عالمی کپ میں امریکہ نے دوسری اور جمہوریہ آذربائیجان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

 

ٹیگس