Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • سو سیکنڈ کی فلموں کا گیارہواں عالمی فیسٹیول کا تہران میں اختتام

سو سیکنڈ کی فلموں کا گیارہواں عالمی فیسٹیول تہران میں ختم ہو گیا۔

سو سیکنڈ کی فلموں کے گیارہویں عالمی فیسٹیول کی اختتامی تقریب، جمعے کی شب تہران میں منعقد ہوئی جس میں منتخب فلموں کو مختلف انعامات سے نوازا گیا۔

افغانستان کے حبیب محمدی، یورو گوئے کی فلورنٹیا پیرز، نائیجیریا کی دونتیا حیسنی اور اٹلی کے ارنسٹ منجیا لاردو کو فیسٹیول کا ایوارڈ دیا گیا۔
بہترین انیمیشن، کہانی اور ڈاکیومیٹنری کے عالمی سیکشن میں سری لنکا کے دوسونگ شن، روس کے ارگاپالکتوا اور کامپوس نیز افغانستان کے احمد وحید امیری نے انعام حاصل کیا۔
 ایران کے کیوان احمدی کو استقامتی معیشت کے بارے میں ان کی سو سیکنڈ کی فلم اصفہان کے تالے کو، خصوصی انعام دیا گیا۔
سوسیکنڈ فلموں کا عالمی فیسٹیول بائیس فروری کو تہران کے آزادی سینیما کمپلکس میں شروع ہوا تھا اور چوبیس فروری تک جاری رہا ہے۔
اس فیسٹیول میں مجموعی طور پر سو سیکنڈ کی تین ہزار دو سو چوالیس فلمیں شریک تھیں۔

 

ٹیگس