Mar ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کی بیچ والی بال ٹیم نے عالمی مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرلیا

ایران کی بیچ والی بال ٹیم نے ایشیائی مقابلوں کے کوراٹر فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے۔

تھائی لینڈ کے روی آت سٹی میں جاری ایشیائی مقابلوں میں شریک ایران کی ٹیم نے آسٹریلیا کی طاقتور ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد اکیس سترہ اور بائیس بیس سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

اس فتح کے بعد ایران کی بیچ والی بال ٹیم ایشیائی مقابلوں کی چار ٹاپ فور ٹیموں میں شامل ہونے کے علاوہ بیچ والی بال کے عالمی مقابلوں کے لئے بھی کوالیفائی کرگئی ہے۔

ایران کی بیچ والی بال ٹیم نے اس سے پہلے، عمان کی ٹیم کو بھی شکست دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ایشیائی مقابلوں میں جیت کر آنے والی پانچ برتر ٹیمیں، بیچ والی بال کے عالمی مقابلوں میں اس براعظم کی نمائندگی گریں گی۔

ٹیگس