Mar ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ریو اولمپکس اور پیرا اولمپکس: ایرانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

2016 ریواولمپکس اورپیرا اولمپکس مقابلوں میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

برازیل میں ہونے والے ریو 2016 اولمپک اور پیرالمپک مقابلوں میں شاندارکارکردگی دکھانے والے ایرانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں صدر حسن روحانی بھی شریک ہوں گے۔ اسلامی جمہوريہ ايران  کے صدر حسن روحانی اس تقريب ميں فاتح ايرانی كھلاڑيوں اور تمغہ جيتنے والوں كو قومی ايوارڈ سے نوازيں گے.

یاد رہے برازيل ميں منعقدہ اولمپکس اور پيرا اولمپکس مقابلوں ميں ايرانی كھلاڑیوں کی ٹیم كا نام امام رضا (ع) سے منصوب كيا گيا تھا اس ٹیم ميں شامل 64 قومی كھلاڑيوں نے كھيلوں کے 14 مختلف مقابلوں ميں حصہ ليا.

ايرانی كھلاڑيوں نے ويٹ لفٹنگ، تيكوانڈو، گريكو رومن، فری اسٹائل كشتی مقابلوں ميں آٹھ تمغے جيتے جن ميں تين طلائی، ايک چاندی اور چار كانسی کے تمغے شامل ہيں.

پيرا اولمپکس مقابلوں ميں معذور ايرانی كھلاڑيوں نے شاندار كاركردگی كا مظاہرہ كرتے ہوئے وطن عزيز كے لئے 24 تمغے جيتے جن ميں 8 طلائی، 9 چاندی اور 7 كانسی كے تمغے شامل ہيں.

 

ٹیگس