Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • عالمی مقابلوں میں ایرانی بوکسروں کی جیت

ایران کی بوکسنگ ٹیم، شاہراہ ریشم عالمی بوکسنگ مقابلوں کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

شاہراہ ریشم عالمی بوکسنگ کپ کے مقابلوں کے پہلے دن ایران کے امیر احمدی صفا، دانا اسماعیل زادے، شاہی موسوی اور سالار غلامی نے اپنے اپنے حریفوں میں ناک آوٹ کر دیا۔
 ایران کے راغب آل بوشکہ، وہ واحد ایرانی بوکسر تھے جو روسی حریف کے مقابلے میں ناکام رہے۔
 شاہراہ ریشم عالمی بوکسنگ کپ میں ایران کی آٹھ رکنی ٹیم شرکت کر رہی ہے۔ مذکورہ م‍قابلوں میں دنیا کے دس ملکوں کے ایک سو پنچانوے بوکسر حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس