Mar ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • آبادان میں گریکو رومن کشتی کا عالمی کپ

گریکو رومن کشتی کا پینتیسواں عالمی کپ اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی شہر آبادان میں شروع ہوگیا ہے۔

گریکو رومن کشتی کے عالمی کپ کے مقابلے  جمعے کو بھی جاری رہیں گے جس میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں شریک ہیں۔

گروپ ون میں ایران روس ، قزاقستان اور جرمنی کی ٹیمیں ہیں جبکہ گروپ بی میں ترکی،آذربائیجان، بیلاروس اور یوکرین کی ٹیمیں ہیں۔

اسلامی  جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے اپنے پہلے مقابلے میں جرمنی کو ایک کے مقابلے میں سات پوائنٹ سے شکست دے دی ہے۔

جبکہ یوکرین نے بیلاروس کو دو کے مقابلے میں چھے پوائنٹ سے  شکست دی۔

ایران کی گریکو رومن ٹیم کا اگلا مقابلہ روس کی طاقتور ٹیم سے ہوگا۔ ایران کی ٹیم کا تیسرا مقابلہ جمعے کی صبح قزاقستان سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران کی گریکو رومن کشتی کی ٹیم دوہزار دس میں آرمینیا میں دو ہزار گیارہ میں مینسک میں ، دوہزار بارہ میں روس ، دوہزار چودہ میں خود تہران میں، اور دوہزار سولہ میں بھی ایران کے شہر شیراز  میں عالمی کپ کا ٹائیٹل مجموعی طور پر  پانچ بار جیت چکی ہے۔

 

ٹیگس