Mar ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران کے کراٹے کے کھلاڑیوں کی عالمی لیگ مقابلوں میں اچھی کارکردگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے کراٹے کے کھلاڑیوں نے ہالینڈ میں جاری عالمی لیگ کے دوسرے مرحلے میں کانسے کے تین تمغے حاصل کئے ہیں۔

ان مقابلوں میں جن میں دنیا کے چوہّترملکوں کے کراٹے کے بارہ سو کھلاڑی شریک ہیں اور جو جمعے سے ہالینڈ میں جاری ہیں ایران کے ابراہیم حسن بیگی، ذبیح اللہ پورشیب اور سجاد گنج زادہ نے پچہتر، چوراسی اور چوراسی کلوگرام سے زیادہ کے وزن کے کھلاڑیوں کے مقابلوں میں بالترتیب چین تائپہ، سعودی عرب اور اسٹوینیا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر کانسے کے تمغے حاصل کئے- ہالینڈ میں جاری کراٹے کی عالمی لیگ کے دوسرے مرحلے کے مقابلوں میں ایران کے سامان حیدری اور سہیل ساجدی کانسے کے تمغے حاصل کرنے سے محروم رہے- ایران کے کراٹے کے کھلاڑی  چوتھے اسلامی ملکوں کے کھیلوں اور ایشین چیمپیئن شپ کے لئے خود کو آمادہ کر رہے ہیں-

ٹیگس