Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • ايران كی فٹ بال ٹيم كی عالمی پوزيشن

اسلامی جمہوريہ ايران كی قومی فٹ بال ٹيم نے قطراور چين کی ٹيموں كو شكست دينے كے بعد عالمی پوزيشن ميں 5 درجے بہتری کے بعد 28ويں پوزيشن حاصل كرلی ہے۔

اسلامي جمہوريہ ايران كي قومي فٹ بال تيم نے فيفا ورلڈ رينكنگ فہرست ميں 820 پوائنٹس كے ساتھ 28ويں پوزيشن حاصل كرلی جو ماضی كے مقابلے ميں 5 درجہ اوپر ہے.

فيفا ورلڈ رينكنگ فہرست كے مطابق، ايران اپنے حريف جنوبي كوريا، جاپان اور سعودی عرب كو پيچھے چھوڑتے ہوئے ايشيا كي بہترين ٹيم بن گئی ہے.

ايشيائي ٹيموں كے درميان ايران كے بعد دوسری اور تيسری پوزيشن بتدريج 700 اور 685 پوائنٹس كے ساتھ جنوبی كوريا اور جاپان نے حاصل كی۔

برازيل 1661 پوائنٹس كے ساتھ عالمی رينكنگ ميں پہلے نمبر پر ہے.جبكہ ارجنٹينا 1644پوائنٹس كے ساتھ دوسرے اور جرمنی 1464 پوائنٹس كے ساتھ تيسرے نمبر پر ہے۔

 

ٹیگس