Apr ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • خلیج فارس اسکواش ورلڈ کپ پر پاکستانی کھلاڑی کا قبضہ

جنوبی ایران میں ہونے والے خلیج فارس اسکواش ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑی نے اپنے حریف کو دھول چٹاتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا-

جنوبی ایران میں واقع جزیرہ کیش میں ہونے والے اسکواش ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم نے ہانگ کانگ کے اسکواش کھلاڑی ہنری لؤنگ کا مقابلہ کیا اور اسے دو کے مقابلے میں تین سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا-

جنوبی ایران کے جزیرہ کیش میں ہونے والے اسکواش ورلڈ کپ میں ایرانی کھلاڑی سجاد زراعیان اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی کریس لو نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی- 

خلیج فارس اسکواش ورلڈ کپ کے مقابلوں میں ایران، پاکستان ، ہانگ کانگ اور عراق کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا-

ٹیگس