Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • ٹیکواںڈو میں ایران کو سونے کے تمغے

یونان میں تکوانڈو کے دوسرے دور کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی نے مسلسل کئی کامیابیاں حاصل کر کے سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔

ایرانی تکوانڈو کھلاڑی آرمین ہادی پور نے ویٹ مائینس چوّن کلو گرام کے مقابلے میں سب سے پہلے اٹلی کے اپنے حریف کو شکست دی اور بلجیئم کے اپنے حریف کو ہرایا اور سیمی فائنل میں اپنے روسی حریف کو شکست سے دوچار کیا اور پھر فائنل میں جمہوریہ آذربائیجان کے اپنے مقابل فریق کو شکست دی۔

اس سے قبل ویٹ مائینس اٹھّاون کلو گرام کے مقابلے میں محمد کاظمی اور ویٹ مائینس ترسٹھ کلو گرام کے مقابلے میں ہاشم حسینی نے سونے کے تمغے حاصل کئے تھے۔

تکوانڈو کے عالمی مقابلوں کے تیسرے روز دنیا کے چوّن ممالک کے دو ہزار ایک سو ترسٹھ تکوانڈو کھلاڑی، حاصل لے رہے ہیں۔