May ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • عالمی مقابلوں میں ایران کی بیچ فٹبال ٹیم کا تیسرا مقام

باہاما میں ہونے والے بیچ فٹبال کے عالمی مقابلوں میں ایران نےاٹلی کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بیچ فٹبال ٹیم نے کیوبا کے شمال میں واقع ملک باہاما میں دو ہزار سترہ کے ہونے والے عالمی مقابلوں میں اٹلی کو شکست دی اور پہلی بار بیچ فٹبال کے عالمی مقابلوں میں دنیا تین بہترین ٹیموں میں جگہ بنائی ہےایران کی ٹیم نے اٹلی کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا۔کوارٹر فائنل میں ایران کی ٹیم نے سوئیزرلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ سیمی فائنل میں پنالٹی کی بنیاد پر اسے ہیٹی سے شکست ہوئی تاہم اٹلی کو ہرا کر اس نے بیچ فٹبال کے عالمی مقابلوں میں تیسرا مقام حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ فائنل مقابلہ برازیل اور ہیٹی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹیگس