May ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • گریکو رومن کشتی کے ایشیائی مقابلے، ایران نے پہلا مقام حاصل کرلیا

ایران کی گریکو رومن کشتی کی ٹیم نے ہندوستان میں ہونے والے گریکو رومن کشتی کےایشیائی مقابلوں میں چار سونے، ایک چاندی اور دو کانسے کے تمغے حاصل کر کے پہلا مقام حاصل کیاہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی گریکو رومن  کشتی ٹیم نے ان مقابلوں میں مجموعی طورپر  انہتّر، قزاقستان و جنوبی کوریا نے انسٹھ، جاپان نے اکیاون، چین نے پچاس، ازبکستان نے تینتالیس، ہندوستان نے اڑتیس، قرقیزستان نے تیس اور تاجیکسان نے اٹھارہ پوائنٹ حاصل کئےگریکورومن کشتی کے ان مقابلوں کے پہلے روز ایران کے رامین طاہری، سید مصطفی صالحی زادہ اور بہنام مہدی زادہ نے اسّی، اٹھّانوے اور ایک سو تیس کلو گرام وزن کے کشتی کے مقابلوں میں اپنے حریفوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور سونے کے تمغے حاصل کئے جبکہ چھیاسٹھ کلو گرام کے مقابلے میں علی ارسلان نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ مقابلوں کے دوسرے روز پچاسی کلو گرام وزن کے مقابلے میں حسین نوری نے سونے اور اکہتّر کلوگرام وزن کے کشتی کے مقابلے میں افشین بیابانگرد نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، انسٹھ کلو گرام وزن کے کشتی کے مقابلے میں ایرانی پہلوان نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔واضح رہے کہ نئی دہلی میں گریکورومن کشتی کے یہ مقابلے بدھ کو شروع ہوئے جبکہ تین مقابلے جمعرات کو انجام پائے۔

ٹیگس