May ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران فری اسٹائل ریسلنگ کا ایشیائی چیمپیئن بن گیا

ایران کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے فائنل مقابلوں سے پہلے ہی ایشیا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اگرچہ ایران کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کے بہنام احسان پور، علی رضا کریمی اور  یداللہ محبی اس وقت اپنے اپنے حریفوں کا مقابلہ کر رہے ہیں تاہم اب تک کے پوائنٹس کی بنیاد پر ایران کی  قومی فری اسٹائل ٹیم کی چیمپیئن شپ کا قبل از وقت اعلان کردیا گیا۔
ایران کی ریسلنگ ٹیم نے پہلے دن تینتس پوائنٹ حاصل کیے تھے اور دوسرے دن کے مقابلوں میں بھی مزید تینتس پوائنٹ کی برتری یقینی تھی لہذا ایران کی چیمپیئن شپ کی پہلے ہی توثیق کردی گئی تھی۔
فری اسٹائل ریسلنگ کے ایشیائی مقابلے ہندوستان کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں جاری ہیں جس میں تیئیس ملکوں کے ایک سو بارہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کی جونیئر شوٹنگ ٹیم نے جرمنی کے شہر ھنوفر میں جاری عالمی مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرکے ٹورنمنٹ جیت لیا ہے۔
شوٹنگ کے عالمی یوتھ مقابلوں میں فن لینڈ نے دوسری اور میزبان ملک جرمنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
شوٹنگ ٹورنمنٹ میں دنیا کے مختلف ملکوں کی ایک سو پینتالیس ٹیمیں شریک تھیں۔

ٹیگس