May ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • ایرانی ویٹ لفٹر کا گولڈ میڈل پر قبضہ

ایرانی ویٹ لفٹر نے اسلامی ممالک کے درمیان ہیوی ویٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والے ہیوی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایرانی ویٹ لفٹر محمد رضا براری نے مجموعی طور پر تین سو پچانوے کلوویٹ اٹھا کر پہلا مقام حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اسلامی ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی اب تک گیارہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔
ویٹ لفٹنگ کے ان مقابلوں میں عراقی ویٹ لفٹر نے مجموعی طور پر تین سو اکانوے کلوگرام ویٹ اٹھائے اور ازبکستان کے ویٹ لفٹر کو شکست سے دوچار کیا اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
اسلامی ممالک کے درمیان چوتھے یکجہتی گیمز میں ایران کے کھلاڑی، اب تک ویٹ لفٹنگ، شوٹنگ، ٹریک اینڈ فیلڈ، تائیکوانڈو اور معذوروں کے ٹریک اینڈ فیلڈ کے کھیلوں میں متعدد میڈل حاصل کر چکے ہیں۔
جمہوریہ آذربائیجان میں ہونے والے اسلامی ممالک کے یکجہتی گیمز میں چوّن اسلامی ملکوں کے کھلاڑی، باون کھیلوں میں مقابلہ کر رہے ہیں۔
کھیلوں کا یہ مقابلہ بارہ مئی سے شروع ہوا ہے اور بائیس مئی تک جاری رہے گا۔

ٹیگس