May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • جارجیا میں ایران کی کراٹے ٹیم کے 32 تمغے

ہندوستان کے وزیرکھیل نے کہا ہے کہ جب تک سرحد پار سے دہشت گردی بند نہیں ہوجاتی پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے

ہندوستان کے مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے پیر کو ایک بار پھر دوہرایا کہ جب تک سرحد پار سے دہشت گردی بند نہیں ہو جاتی ہے پاکستان کے ساتھ ہندوستان کی کرکٹ سیریز ممکن نہیں ہے اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو بھی اس معاملے پر آگے بڑھنے سے پہلے حکومت سے اجازت لینی ہوگی-ہندوستان کے وزیر کھیل نے واضح الفاظ میں کہا کہ بی سی سی آئی کو پاکستان کے ساتھ سیریز پر آگے بڑھنے سے پہلے حکومت سے بات کرنی ہوگی- کرکٹ اور دہشت گردی دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں اور ایسے میں ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیل سکتےہندوستانی وزیر کھیل نے کہا کہ بقول ان کے پاکستان کشمیر میں مسلسل دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور خاص طور پر سرحد پار سے دہشت گردی جاری ہے- ایسی صورت میں تو ہم پاکستان کے ساتھ بالکل بھی کرکٹ سیریز نہیں کھیل سکتے-غور طلب ہے کہ حال ہی میں بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکرٹری امیتابھ چودھری نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے خلاف نہیں ہے- ایسے میں وزیر کھیل کا بیان اس بیان کے بالکل برعکس ہے

ٹیگس