Jun ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ایرانی فٹ بال ٹیم کی شاندار جیت پر جشن

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے قومی فٹ بال ٹیم کو 2018 فیفا ورلڈکپ کے لئے کوالفیائی کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے روس میں منعقد ہونے والے 2018 ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کرکے ایرانی عوام کا دل خوش کردیا۔.

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے کل رات فیفا ورلڈکپ 2018 کے کوالیفائی کے آخری مرحلے میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ازبکستان کو 2-0 سے شکست دے کر روس میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ مقابلوں کے لئے کوالفیائی کرلیا ہے.

فیفا ورلڈکپ 2018 کے کوالیفائی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران، جنوبی کوریا، قطر، ازبکستان، چین اور شام ایک ہی گروپ میں شامل تھے.

ایران کی فٹبال ٹیم کی شاندار فتح کا جشن ایرانی عوام نے خوب منایا اور ٹیم کے جیتنے کی خوشی میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور قومی ہیروز کے حق میں نعرے لگائے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انھیں مبارکباد دی۔

 

ٹیگس