Jun ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  •   صدر مملکت کی جانب سے ایران کی فٹبال ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے دوہزار اٹھارہ میں روس میں ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کے لئے ایرانی ٹیم کے شاندار طریقے سے کوالی فائی کرلینے پر مبارکباد پیش کی ہے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ فٹبال کے عالمی کپ کے لئے شاندار اور مقتدر انداز میں ایرانی ٹیم کے کوالی فائی کرنے سے پوری قوم کا دل خوش ہوگیا ہے - فٹبال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے بھی اپنے ٹوئیٹر پیج پر ایران کی فٹبال ٹیم کی شاندار کامیابی اورغیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کرکے  آئندہ سال فٹبال کے عالمی کپ کے لئے کوالی فائی کرنے پر ایران کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور لکھا ہےکہ روس میں ہونےوالے فٹبال کے عالمی کپ کے لئے کوالی فائی کرنے والا ایران، برازیل کے بعد دوسرا ملک ہے - واضح رہے کہ پیر کی رات ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے عالمی کپ کے لئے ہونے والے کوالی فائنگ مقابلے کے سلسلے کے ایک اہم میچ میں ازبکستان کو دوصفر سے شکست دے دی اور عالمی کپ میں پہنچ گیا - یہ میچ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ایران کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ازبکستان کو شکست دی - ایران نے کوالی فائنگ مقابلے میں مجموعی طور پر بیس پوائنٹ حاصل کرلئے اور وہ عالمی کپ کھیلنے کا حق دار بن گیا جبکہ  کوالی فائنگ مقابلے کے ابھی اس کے دو میچ باقی ہیں - آئندہ برس فٹبال کے عالمی کپ میں پہنچنے والی ایرانی ٹیم ایشیا کی پہلی اور دنیا کی دوسری ٹیم ہے - ایران کی ٹیم فٹبال کے عالمی کپ میں پانچویں بار حصہ لے گی -

 

ٹیگس