Jun ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کی ٹیم کا اسرائیل کے ساتھ کھیلنے سے انکار

عالمی لیبر گیمز میں شریک ایران کی پانچ رکنی فٹبال ٹیم نے فلسطینی کاز کی حمایت میں اسرائیلی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

لٹویا میں جاری عالمی لیبر گیمز میں ایران کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بیلجیئم کی ٹیم کو ایک مقابلے میں نو گول سے شکست دی تھی تاہم فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہوئے اگلا میچ اسرائیل کے ساتھ کھیلنے سے اس نے انکار کر دیا۔
ایران نہ صرف یہ کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ اسے ایک غاصب حکومت قرار دیتا ہے جس نے سرزمین فلسطین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔
عالمی لیبر گیمز میں ایران کی انیس رکنی ٹیم گیارہ کھیلوں میں حصہ لے رہی ہے۔
کچھ عرصہ قبل ایران کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے بھی فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہوئے، جرمنی میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں اسرائیلی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

ٹیگس