Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • عالمی لیبر گیمز میں ایران کے 64 تمغے

عالمی لیبر گیمز دوہزار سترہ میں شریک ایرانی دستے نے چونسٹھ تمغے حاصل کیے ہیں۔

لتھوانیہ میں ہونے والے عالمی لیبر گیمز میں شریک ایرانی دستے نے سونے کے چھتیس جبکہ چاندی اور کانسی کے چودہ چودہ تمغے حاصل کیے۔
عالمی لیبر گمیز میں شریک ایرانی دستے نے، لانگ ریس، ٹیبل ٹینس، فری اسٹال کشتی، ساحلی کشتی، جوڈو اور بیچ والیبال کے مقابلوں میں حصہ لیا۔
یہاں اس بات کی ذکر بھی ضروری ہے کہ ایرانی دستہ ٹیبل ٹینس، شطرنج فٹبال اور منی فٹبال میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے قریب تھا لیکن اس نے فلسطینی کاز کی حمایت میں، اسرائیلی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
پانچویں عالمی لیبر گیمز تیرہ جون سے لتھوانیہ کے شہر ریگہ میں شروع ہوئے تھے اور اٹھارہ جون تک جاری رہے۔
ایرانی کھلاڑیوں کے دستے میں شامل انیس ٹیمیوں نے گیارہ مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔