Jul ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • فٹ بال میچ کے دوران تصادم، 8 ہلاک درجنوں زخمی

سینیگال کے دارالحکومت میں فٹ بال اسٹیڈیم میں دو مقامی ٹیموں کےدرمیان ہورہے ایک میچ میں بھگَدڑ مچنےسے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

سینیگال کے دارالحکومت ڈاکارمیں ڈیمبا ڈیوب فٹ بال میچ کے دوران کوالکام اورامبور کی ٹیموں کے حامیوں میں اس وقت تصادم ہوگیا جب امبور کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی، دونوں ٹیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا اور اسٹیڈیم میں آگ لگانے کی کوشش کی ۔ تماشائیوں کی دھکم پیل کے باعث ایک خاتون سمیت 8 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا لیکن اس سے افراتفری مزید پھیل گئی اوربھگڈرسے اسٹیڈیم کی دیواربھی گرگئی۔ تاہم اس ملک کے وزیرکھیل متردارکا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے آنسوگیس کے استعمال سے بھگدڑمچی اورلوگ مزید مشتعل ہوگئے تاہم اب حالات پرقابوپالیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔

ٹیگس