Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • پہلی ایرانی خاتون کا نام گینیز بک میں درج

بندھے ہاتھوں کے ساتھ کھلے سمندر میں تیراکی کا ریکارڈ قائم کرنے والی ایرانی خاتون الھام سادات اصغری کا نام گینیز بک ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

وہ پہلی ایرانی خاتون ہیں جن کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ ایران میں گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے روح اللہ دشمن زیاری نے بتایا ہے کہ محترمہ الھام سادات اصغری نے بندھے ہاتھوں کے ساتھ تین گھنٹے سے زیادہ عرصے تک خلیج فارس کے کھلے سمندرمیں تیراکی کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
 انہوں نے بتایا کہ الھام سادات اصغری نے اسلامی حجاج کے ساتھ کھلے سمندر میں تیراکی کرکے ، اطالوی مرد پائیلو کارزری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ایران میں نمائندے نے مزید کہا کہ الھام سادات اصغری کے علاوہ چار دوسرے ایرانی شہریوں کے نام بھی گینیز بک میں درج کیے جاچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گینیزبک کی سائٹ پر تین دیگر ایرانی شہریوں کے نام بھی درج ہیں تاہم ان کی جانب سے دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے انہیں گینیز بک کا سرٹیفیکٹ حاصل نہیں ہوسکا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ان تین افراد میں سے ایک معروف ایرانی فٹبالر اور کوچ علی دایی بھی ہیں۔ جنہیں دنیا بھر کی قومی لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ٹیگس