Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran

ایرانی علی نے امریکی کنگ کو ناک آؤٹ کیا!

گزشتہ روز مارشل آرٹ MMA کے ’’Rizin Cup‘‘ میں ایرانی فائٹر علی اکبر نے اپنے امریکی حریف کو با آسانی ہرا دیا۔علی امریکہ کے معروف فائٹر ٹائیلر کنگ کے ساتھ رنگ میں پہونچے اور پھر ایک منٹ ۳۹ سیکنڈ کے اندر اپنے پے در پے وار سے امریکی کنگ کو ناک آوٹ کر دیا جبکہ رنگ میں جانے سے قبل ٹائیلر کنگ نے بارہا یہ دعوا کیا تھا کہ وہ علی اکبر کو با آسانی ہرا دیں گے۔

دلچسپ بات یہ کہ رنگ میں جاتے وقت علی اکبر کی پیشانی پر ’’یا حیدر کرار‘‘ کا ریبن بندھا ہوا تھا۔

MMA  کے یہ مقابلے جاپان کے صوبے سایتاما میں منعقد ہوئے جہاں عوام نے بھی ان مقابلوں کا پر جوش استقبال کیا ۔

 

 

ٹیگس