Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • ایشین باسکٹ بال کپ مقابلوں میں ایران کی دوسری پوزیشن

ایشین کپ باسکٹ بال مقابلوں کا اختتام ہو گیا ہے اور ایران کی ٹیم نے ان مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم نے لبنان میں منعقدہ ایشین کپ باسکٹ بال مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ان مقابلوں کا فائنل میچ گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایران اور آسٹریلیا کے درمیان ہوا تاہم ایرانی کھلاڑی عمدہ گیم پیش کرنے کے باجود کامیابی سے ہم کنار نہ ہوسکے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا اورآسٹریلیا نے 79-56 کے نتیجے سے ایران کے مقابلے میں میچ جیت لیا اور ایشین مقابلوں کی پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

دوسری جانب ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد بھی نوفل اسٹیڈیم میں موجود تھی جنہوں نےقومی کھلاڑیوں کی خوب پذیرائی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ لبنان میں متعین ایران کے سفیر محمد فتح علی بھی ایران اور آسٹریلیا کے اہم میچ کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

ٹیگس