Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • تائيوان مقابلوں ميں ايران کے 12 تمغے

تائيوان كے بين الاقوامی مقابلوں ميں ايران نے 12 تمغےاپنے نام كر لئے ہیں۔

اسلامي جمہوريہ ايران كے مرد اور خواتين كھلاڑيوں نے تائيوان ميں منعقدہ بين الاقوامی مقابلے ميں 12 تمغے حاصل كئے ہیں۔

مائنس 74 كلوگرام كے زمرے ميں ايرانی ٹیكوانڈو كھلاڑی رامين حسين قلی زادہ نے چاندی كا تمغہ حاصل كيا۔

اس سے پہلے انہوں نے ارجنٹائن، سربيا اور آذربايجان كے اپنے حريفوں كو شكست دی تھی۔

ايران كے ٹيكوانڈو كھلاڑيوں نے اب تک  سونے کے 2 چاندی کا ایک اور  كانسی كے 5 تمغے حاصل کئے ہيں۔

تائيوان ميں منعقد ہونے والے مقابلوں ميں دنيا كے 141 ممالک کے كھلاڑی حصہ لے رہے ہيں جن ميں ايران کے 18 خواتين اور 44 مرد كھلاڑی شامل ہيں۔

ٹیگس