Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران: کشتی کے مقابلوں میں عالمی چیمپیئن

ایرانی پہلوان نے فرانس کے کشتی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکےعالمی چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

  اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی کے پہلوان حسن یزدانی نے فرانس میں جاری 2017 بین الاقوامی کشتی مقابلوں میں 86 کلوگرام کیٹگیری میں اسلوواکیا کے حریف کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا اوراس طرح ایران عالمی چیمپیئن بن گیا.

حسن یزدانی نے پیرس میں ہونے والے ورلڈ فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 86 کلوگرام کے زمرے میں سلوواکیا کے کھلاڑی کو 6 پوائنٹس سے شکست دے کرسونے کا تمغہ حاصل کیا۔

ایران کے پہلوان نے ان مقابلوں کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بالترتیب میں اپنے قازقستان اور مالڈووا کے حریفوں کو جارحانہ انداز میں 12-2 اور 10-0 کے ساتھ ہرا دے کر اور کامیابی حاصل کی.

ایران کے فری اسٹائل کشتی کے پہلوان نے سیمی فائنل کے مرحلے میں آذری اور روسی حریفوں کو 10-0 اور 4-0 پوائنٹس سے شکست دے کر  فائنل کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا.

واضح رہے کہ ایرانی پہلوان نے اس سے پہلے ریو المپکس کے مقابلوں میں ایک سونے کا تمغہ اور 2015، 2014 کے مقابلوں میں ایک چاندی، ایک سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

 

ٹیگس