Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • پیرس کشتی کے  عالمی کپ میں ایرانی پہلوان حسن یزدانی کا دبدبہ، گولڈمیڈل پر قبضہ

فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں کے چھیاسی کلوگرام کے فائنل میں ایرانی پہلوان حسن یزدانی نے اسلواکیہ کے کھلاڑی کوشکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کرلیا

فری اسٹائل کشتی دوہزار سترہ کے مقابلوں میں کہ جو جمعے کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوا ہے ، اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان حسن یزدانی نے فائنل میں چھیاسی کلوگرام کے مقابلے میں اپنے حریف کا مقابلہ کیا اور گولڈ میڈل جیت لیا- چھیاسی کلوگرام وزن میں چونتیس پہلوانوں نے مقابلہ کیا اور حسن یزدانی نے پہلے مرحلے میں ریسٹ لینے کے بعد قزاقستان کے کھلاڑی عظمت دولت بیکوف کا مقابلہ کیا اور دو کے مقابلے میں بارہ سے کامیابی حاصل کی - ریو اولمپیک دوہزار سولہ کے چمپیئن مولداویہ کے کھلاڑی پیٹر یانولوف کو صفر کے مقابلے میں دس سے شکست سے دوچار کیا اور چوتھے مرحلے میں پہنچ گئے- حسن یزدانی نے اس مرحلے میں صفر کے مقابلے میں دس پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے جمہوریہ آذربائیجان کے کھلاڑی الگزینڈر گوسٹی ایف کو پچھاڑتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچے- اس ایرانی پہلوان نے فائنل میں پہنچنے کے لئے روسی پہلوان ولادیسلاو والیف کامقابلہ کیا اور صفر کے مقابلے میں چار سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں پہنچ گئے- حسن یزدانی نے فائنل میں اسلواکیہ کے بوریس ماکویف سےمقابلہ کیا اور تین منٹ سے کم وقت میں اپنے مضبوط حریف کو دھول چٹاتے ہوئے فری اسٹائل کشتی دوہزارسترہ کے عالمی کپ  کا گولڈ میڈل جیت لیا-

ٹیگس