Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • کونر گریگرکی مے ویدر کے ہاتھوں شکست

باکسنگ کے سب سے مہنگے مقابلہ میں فلائڈ مے ویدرنے کونر مک گریگر کو ناک آﺅٹ کر دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دنیائے باکسنگ کے سب سے مہنگے مقابلے میں امریکا کے فلائڈ مے ویدر نے آئرش کونر مک گریگر کو ناک آﺅٹ کر دیا۔

50 کروڑ ڈالر کی فائٹ میں فلائڈ مے ویدر نے مدمقابل کونر مک گریگر کو دسویں راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کیا۔

فلائڈ مے ویدر کی یہ 50ویں فائٹ تھی اور انہوں نے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا اور دنیائے باکسنگ کے مہنگے مقابلہ میں مدمقابل کونر مک گریگر کو ناک آﺅٹ کر دیا۔

 دوسری جانب مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کونر مک گریگر یو ایف سی کے لائٹ ویٹ چیمپیئن ہیں۔

ٹیگس