• ایرانی نوجوانوں کی ٹیم انڈرنائنٹین عالمی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایرانی نوجوانوں کی والیبال ٹیم، جنوبی کوریا کو شکست دے کر انڈر نائنٹین والیبال کے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی انڈر نائنٹین  والیبال ٹیم ، بحرین میں ہونے والے انڈرنائنٹین والیبال ورلڈ کپ دوہزار سترہ کے سیمی فائنل کے مقابلے میں   جنوبی کوریا کو تین زیرو سے شکست دے کر  فائنل میں پہنچ گئی ہے - ایرانی نوجوانوں کی والیبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس سے پہلے اٹلی کو دو کے مقابلے میں تین سے جبکہ میکسیکو ، چین ، جمہوریہ چیک اور ترکی کو تین زیرو سے شکست سے دوچار کیا تھا- جاپان، روس اور جنوبی کوریا کی ٹیموں نے بھی دوسرے مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی

Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۵ UTC
کمنٹس