Aug ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران کی انڈر 19 والیبال ٹیم عالمی چیمپیئن

اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈر 19 والیبال ٹیم کوعالمی چمپیئن بننے پر ترجمان دفترخارجہ نے مبارکباد دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے بحرین میں منعقدہ بین الاقوامی انڈر 19 والیبال مقابلوں میں ایران کی ٹیم کے عالمی چمپیئن بننے پر ایرانی قوم بالخصوص نوجوان کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

کل رات بحرین کے شہر رفاع میں ہونے والے ان مقابلوں کے فائنل میں ایران کے نوجوان کھلاڑیوں نے روس کو تین-صفر سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 15 ویں بین الاقوامی انڈر 19 والی بال چمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد 18 سے 27 اگست تک بحرین میں کیا گیا۔

ان مقابلوں میں روس، جاپان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہیں۔

ٹیگس