Aug ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • ایرانی والی بال ٹیم عالمی چیمپئن بن گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے طلبا پر مشتمل والی بال ٹیم چین میں منعقدہ 29ویں بین الاقوامی مقابلوں میں روسی ٹیم کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئی۔

ایرانی کھلاڑیوں نے چین میں منعقد ہونے والے والی بال مقابلوں میں اپنے روسی حریف کو ان مقابلوں کے پہلے، دوسرے، تیسرے ،چوتھے اور پانچویں مقابلوں میں بالترتیب  17-25، 14-25، 25-23، 26-24 اور15-13 کے نتیجے کے ساتھ شکست دیتے ہو‏ئے  پہلی بار ان مقابلوں میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔.

واضح رہے کہ 29ویں عالمی طلبا کے مقابلوں کا آغاز چین میں 19 اگست سے دنیا کے 141 کھلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ ہوا تھا جو آج بروز بدھ ختم ہوں گے

 

ٹیگس